ایبٹ آباد، نو تعینات ضلعی پولیس سربراہ کاتھانہ کینٹ کا اچانک دورہ

بدھ 27 جون 2018 21:16

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو تعینات ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید مروت کا تھانہ کینٹ کا اچانک دورہ تفصیلات کے مطابق نو تعینات ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید مروت نے مورخہ 27جون کوتھانہ کینٹ ایبٹ آباد کااچانک دورہ کیا ۔ تھانہ کا جملہ ریکارڈ چیک کیا گیا تمام ریکارڈ کے متعلق تکمیل کے بارے میں ہدایات دیں نیز حوالات تھانہ کو چیک کیا گیا اور حوالات میں بند ملزمان کے بارے میں پوچھ گچھ کی تھانہ اور حوالات کی صفائی کے متعلق احکامات جاری کیے ۔

ضلعی پولیس آفیسر نے تھانہ کینٹ کے دورے کے دوران مالخانہ ، کوت ، میس ،رہائشی بیرکس اور کمروں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مناسب ہدایات جاری کیں ۔ ایس ایچ او تھانہ اور دیگر سٹاف کو سائیلین کے ساتھ بہتر رویہ رکھنے کے بارے میں ہدایات دیں اور انٹی سوشل اور جرائم پیشہ افراد پر کڑی نطر رکھنے کے احکامات جاری کیے ۔

(جاری ہے)

تھانہ کینٹ کے تفصیلی دورہ کے بعدآفس سپرینٹنڈنٹ کے ہمراہ ضلعی پولیس آفیسر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے تمام دفاتر کا معائنہ کیا اور سٹاف سے تعارفی ملاقات کی ۔

ضلعی پولیس آفیسر نے تمام افسران اور جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے حقوق کا خصوصی خیال رکھا جائے اور ان کے ساتھ شفقت سے پیش آیا جائے ۔ تھانہ میں آنے والے سائلین کو مناسب سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی ہر طرح سے داد رسی کو ممکن بنایا جائے عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :