ڈیر ہ اسماعیل خان، عوامی محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ حلقہ کے عوام وڈیروں اور خوانین سے اکتا چکے ہیں، حمید اللہ قادری

بدھ 27 جون 2018 21:16

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) پی کے 95 پہاڑ پور سے امیدوار معروف روحانی شخصیت حاجی حمید اللہ قادری آف سدرہ شریف نے کہا ہے کہ عوامی محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ حلقہ کے عوام وڈیروں اور خوانین سے اکتا چکے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے انتخابی مہم میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل پہاڑ پور اور حلقہ بھر میں ماضی میں باری باری پر صرف مخصوص خاندانوں کو نوازا گیا اور عوام کی حقیقی ترقی و خوشحالی پر کسی قسم کی توجہ نہیں دی گئی مگر اب عوام انتخابات میں ایسے عناصر کو عبرت ناک شکست دینگے انہوں نے کہا کہ خانوادہ سدرہ شریف سے عوامی محبت کسی سے پوشیدہ نہیں اور دربار کی خدمات اور جاری فیض کی بنیاد پر عوام پی کے 96 میں میری۔

(جاری ہے)

پی کے 97 سٹی ٹو اور این اے 38 پر پیر سید حسنین محی الدین گیلانی کے قافلے میں جوق در جوق شریک ہورہے ہیں

متعلقہ عنوان :