ڈیر ہ اسماعیل خان، شٹرنگ کھولتے ہوئے مزدورملبے کے نیچے دب کر زخمی

بدھ 27 جون 2018 21:16

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) دھپانوالا بند کے قریب گھر کی تعمیر کے دوران شٹرنگ کھولتے ہوئے مزدورملبے کے نیچے دب کر زخمی ہوگیا ‘ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کرزخمی مزدورکوہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122کے میڈیاکوارڈنیٹراعزازمحمود کی جاری رپورٹ کے مطابق بنددھپانوالاپولیس چوکی قریب ایک گھر میں تعمیراتی کام کے دوران شٹرنگ کھولتے ہوئے جھوک قریشی کا رہائشی عبداللہ نامی مزدورملبے کے نیچے دب گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی اورزخمی کوابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :