سپریئر پروفیسر ز کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کے طلبا ء کی تعلیم کے شعبے میں شاندار کار کر دگی

بدھ جون 21:18

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) تعلیم کے شعبے میں سپریئر پروفیسر ز کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ کے طلبا ء کی شاندار کار کر دگی ، مس مصبا ح رفیق اور محمد دانیا ل نے پشاور بورڈ سے نمایا ں کامیابی حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کر دیا تفصیلات کے مطا بق ڈی آئی ٹی میں پشاور بورڈ سے منظور شد ہ ادارے سپریئر پروفیسر ز کمپیوٹر انسٹیٹوٹ ڈیر ہ اسماعیل خان کے ہونہار طلبا ء و طالبات نے شاندار کامیابی حاصل کی جس میں بالترتیب رولنمبر 62935 مس مصبا ء رفیق دختر محمد انیق نے کل نمبر1400 میں سے 1244 نمبر لے کر پہلی اور محمد دانیا ل ولد محمد سعید نے 1240 نمبر لے کر دو سری پوزیشن حاصل کی طلبا ء نے اس شاندار کامیابی پر اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں کامیاب فر ما یا جب کہ یہ کامیابی اساتذہ کی محنت اور لگن اور والدین کی دعائو ں کی بدولت نصیب ہو ئی ہے اور اکیڈمی کے قابل اساتذہ کی خصوصی توجہ اور محنت کا نتیجہ ہے

متعلقہ عنوان :