آر ڈی اے کے زیر انتظام علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ نہ تھم سکا

بدھ 27 جون 2018 21:18

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) آر ڈی اے کے زیر انتظام علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ نہ تھم سکا ۔’’اے پی پی‘‘ کو دستیاب معلومات کے مطابق راولپنڈی کے ترقیاتی ادارہ کا گذشتہ کئی برس سے مستقل سربراہ نہ ہونے کی وجہ سے ادارے کو انتظامی مشکلات کا سامنا تھا تاھم پنجاب حکومت نے گذشتہ ماہ گریڈ 19کے افسر رانا اکبر حیات کو ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے تعینات کر دیا ۔

(جاری ہے)

مستقل ڈی جی کی تعیناتی کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا تاھم ابتدائی طور پر نوتعینات ڈی جی ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں اور وہ تاحال کوئی احکامات جاری نہیں کر سکے ۔اس صورتحال کی وجہ سے شہری غیر قانونی ھائوسنگ سوسائٹیوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہو گئے جبکہ غیر قانونی تعمیرات بھی جاری ہیں ۔واضح رہے کہ راولپنڈی کے ترقیاتی ادارے کے ذمے عمار چوک کی کشادگی ،مری روڈ سگنل فری پراجیکٹ ،مریڑ چوک انڈر پاس سمیت دیگر متعدد پراجیکٹس ہیں تاھم ان پراجیکٹس پر تاحال پیش رفت نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :