Live Updates

عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی اور اہلیہ کی تفصیلات سامنے آگئیں

سیدہ طوبی عامر سے تحریک انصاف کے رہنما نے کچھ ماہ قبل ہی شادی کی، لیکن کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں کیا

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جون 2018 19:43

عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی اور اہلیہ کی تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-27جون 2018ء) عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی اور اہلیہ کی تفصیلات سامنے آگئیں، سیدہ طوبی عامر سے تحریک انصاف کے رہنما نے کچھ ماہ قبل ہی شادی کی، لیکن کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی اینکر اور تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کی دودری شادی کی تفصیلات کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔

عامر لیاقت حسین مسلسل اپنی دوسری شادی سے انکار کرتے چلے آ رہے ہیں، تاہم اب نادرہ کی دستاویزات نے عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ نادرہ دستاویزات کے مطابق عامر لیاقت حسین نے کچھ ماہ قبل ہی سیدہ طوبی نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔ سیدہ طوبی نے شادی کے بعد نادرہ دستاویزات میں تبدیلی کروائی اور شوہر کے خانے میں عامر لیاقت حسین کا نام درج کروایا۔

(جاری ہے)

یہی نہیں، عامر لیاقت حسین گزشتہ چند ماہ کے دوران کئی مرتبہ بیرون ملک بھی گئے۔ عامر لیاقت نہ ہر مرتبہ ایک روز قبل اپنی دوسری اہلیہ کو بیرون ملک بھیجا اور پھر خود بھی بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ تاہم عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری شادی اور اہلیہ کی تفصیلات اپنے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیں۔ اس لیے یہ معاملہ عامر لیاقت حسین کی نااہلی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین تحریک انصاف کے ٹکٹ پر این اے 245 کراچی سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات