عمران خان کی چلائی گئی تحریک اپنی کامیابی کی طرف رواں دواں ہے، سردار غلام عباس

بدھ جون 21:19

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف ملک میں تبدیلی کیلئے کوشاں ہے اور عمران خان کی چلائی گئی تحریک اپنی کامیابی کی طرف رواں دواں ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار حلقہ این اے 64سردار غلام عباس نے چکوال شہر کی وارڈ نمبر 10میں اجتماع کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر امیدوار حلقہ پی پی 21راجہ یاسر سرفراز کے علاوہ وارڈ نمبر 10سے عمائدین کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر سابق ناظم چوہدری عمار عباس ایڈووکیٹ، چوہدری منصور کہوٹ، سابقہ امیدوار کونسلر چوہدری غلام عباس سینی بھی موجود تھے۔ وارڈ نمبر 10کے عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ بھرپور اجتماع کرنے پر قائدین تحریک انصاف نے چوہدری اظہر حسین سابقہ کونسلر کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔