ڈی پی او حافظ آباد کا شہر بھر میں حساس ترین اور حساس پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ

بدھ 27 جون 2018 21:19

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیف اللهخٹک نے گذشتہ روز شہر بھر میں حساس ترین اور حساس پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شفاف منصفانہ اورآزادانہ انتخابات کا پرامن ماحول میں انعقا د حکومت کی اہم ترین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

اور تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ووٹروں کو مکمل آزادی کے ساتھ اپنی رائے کے اظہارکو یقینی بنایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ کسی کو الیکشن کمیشن کے مرتب کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے نہیں دی جائے گی۔ اور جوقانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔