تمام تر سازشوں کے باوجود مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی، طلال چوہدری

بدھ جون 21:19

تمام تر سازشوں کے باوجود مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی، طلال چوہدری
جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) سابق وزیر مملکت برائے داخلہ وامیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 102محمد طلال چوہدری کا انتخابی مہم کے سلسلہ میںچک نمبر 93گ ب ،چک نمبر 98گ ب ،چک نمبر 239گ ب اور ہائوسنگ کالونی میں کارنر میٹنگ کے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں عوام کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں ہوگا تمام تر سازشوں کے باوجود مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی عوام منفی سیاست کے علمدار وں کو الیکشن میںمسترد کردیں گے انہوں نے کہا کہ لوٹوں کے سہارے عمران خان نئے پاکستان کی بنیادرکھ رہے ہیں وہ دراصل پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار ہیں مسلم لیگ (ن) ان کی تمام سازشوں کوناکام بنادے گی انہوں نے کہاکہ حلقہ کی تعمیر وترقی کیلئے دن رات کام کیااور آج حلقہ کا شمار ضلع بھر کے مثالی حلقوں میں ہوتا ہے اور کامیاب ہوکر تعمیر وترقی کا سفر نئے سر سے شروع کریں گے ۔