خیبرپختونخواپبلک سروس کمیشن نے دو ڈاکٹروں کو ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ سائیکاٹری تقرری کردی

بدھ 27 جون 2018 21:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) خیبرپختونخواپبلک سروس کمشن کی سفارشات پر فوری طورپر دو ڈاکٹروں ،ڈاکٹر اشفاق حسین ولد بخت رزاد سکنہ سوات اورڈاکٹر قاسم ریاض ولداعظم خان سکنہ شمالی وزیر ستان (اس وقت محکمہ صحت میںکام کررہاہی)کو مستقل بنیادوں پر بحیثیت ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ سائیکاٹری ( بی پی ایس۔

(جاری ہے)

18 ) میں تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ مذکورہ ڈاکٹرز عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریںگے جبکہ ان کی خدمات قواعد وضوابط خیبرپختونخوا سول سرونٹس ایکٹ1973 کے تحت تصور ہونگے جبکہ ان کو تیس دنوں کے اندراندر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔