کلاچی سمیت پورے ضلع بالخصوص مضافاتی علاقوں میں فرقہ واریت، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،ظہور آفریدی

بدھ 27 جون 2018 21:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈیرہ ظہوربابرآفریدی نے کہاہے کہ ڈیرہ پولیس کوکلاچی سمیت پورے ضلع بالخصوص مضافاتی علاقوں میں فرقہ واریت، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ پولیس نے پہلے بھی حالات کا دلیرانہ وار مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی ہم انٹیلی جنس ایجنسیوںاور پاک فوج کے تعاون سے شرپسند عناصر کو انکے مقصد میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاء الله جلد ڈیرہ کے عوام کو اچھی خبر ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ تھانوںمیں غریبوں اورمظلوموں کی حق رسی میری اولین ترجیح ہے۔غریب کے جائزمسائل کے حل کے لیے زیادہ کام کروں گا۔ غریبوں کی دعائوں کا طلبگار ہوں۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنے دفترمیں میڈیا کے نمائندوںسے گفتگوکے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ میری دعاہے کہ ہماراعلاقہ امن کا گہوارہ ہو۔یہاں کے شہری پرسکون زندگی گزاریں۔ تاجران پرامن ماحول میں اپنا کاروبارجاری رکھیں۔ ہماری نیت صاف ہے اورہم اس سلسلے میں سخت محنت کریں گے۔