کوہاٹ میں انسداد منشیات کے حوالے سے جاری کاروائیوں میں مزید پانچ منشیات فروشوںکو گرفتار کرلیا گیا

بدھ 27 جون 2018 21:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) کوہاٹ میں انسداد منشیات کے حوالے سے جاری کاروائیوں میں مزید پانچ منشیات فروشوںکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔زیر حراست منشیات فروشوں میں افغان مہاجر بھی شامل ہیںاور کاروائی میںلاکھوں روپے مالیت کی منشیات بھی پکڑی گئیں ۔ضلعی پولیس سربراہ سہیل خالد کے واضح احکامات کی روشنی میںمنشیات جیسے معاشرتی ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پولیس کے شہر کے چپے چپے میںبڑے پیمانے پر نتیجہ خیز کریک ڈائون جاری ہیں جبکہ مربوط حکمت عملی کے تحت ضلع بھر کے مختلف مقامات پر انسداد منشیات کے حوالے سے جاری آپریشن میں مزید تیزی لائی گئی ہے ۔

ا س سلسلے میں ضلعی پولیس نے سراغ رساں ادارے ڈی ایس بی کیساتھ ملکرمصدقہ اطلاعات کے تناطر میںگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کی اہم شاہراہوں پر ناکہ بندیوں اور چھاپہ مار کاروائیوں کا انعقاد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منشیات کے خلاف اس آپریشن میں ایک اطلاع پر کاروائی کرتے ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹرمحمد وقاص نے پولیس نفری کے ہمراہ کالو خان بانڈہ کے علاقے میں دو مختلف مقامات پر اچانک چھاپے مارے جہاں منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث دو مبینہ منشیات فروشوں مسلم خان ولد سید عزیز سکنہ حافظ آباد اور افغان مہاجر سید آغا ولد الف خان ساکن پہلوان بانڈہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر ساڑھے چار کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ہے۔

زیر حراست منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ سٹی میں الگ الگ مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔ادھر خفیہ اطلاعات پرایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید انسپکٹر محمد علی نے بھی پولیس نفری کے ہمراہ باقی زئی اور تاندہ ڈیم کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران تین منشیات فروشوںمحمد سہیل، عامر سعید پسران سعید الحق اوراختر زمان ولد سبز علی خان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر 2150گرام چرس برآمد کرلی اور انکے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔