زرعی ترقیاتی بینک نے ہیڈ آفس اسلام آباد میں ملک کی پہلی جدید ترین ATM مشین نصب کر دی

بدھ 27 جون 2018 21:35

زرعی ترقیاتی بینک نے ہیڈ آفس اسلام آباد میں ملک کی پہلی جدید ترین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، ہیڈ آفس اسلام آباد میں ملک کی پہلی جدید ترین ATM مشین نصب کر دی۔ZTBL نے ATM مشین کیلئے ملک میں اب تک استعمال ہونے والے تمام نیٹ ورکس میں سے جدید ترین نیٹ BPC کا انتخاب کیا اور اسطرح ZTBL ملک کا پہلا بینک بن گیا جوکہ BPC نیٹ ورک سسٹم کے ساتھ منسلک ہوا ہے۔

ZTBL Debit Card EMV صلاحیت کا حامل ہو گا جو کہ Paypak کی شراکت سے آغاز کر یگا اور اس طرح ZTBL ملک کے چند بینکوں میں سے ایک ہوگا جو کہ State Bank of Pakistan کی سفارشات پر عمل کریگا۔ZTBL Debit Card کارڈ لیس بینکنگ کہ صلاحیت کا بھی حامل ہوگا۔ جس میں بائیو میٹرک طریقے سے رقم وصول کی جا سکتی ہے ساتھ ساتھZTBL ATM پہلا ATM ہو گا جو کہ ملک میں ویڈیو کال بیس ATM ہوگا یہ خاص کر کم تعلیم یافتہ علاقوں میں Customers کو مدد فراہم کریگا۔

(جاری ہے)

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ 2019 کے آخر تک ملک بھر میں 500 ATM مشینیں لگا نے کی منصوبہ بندی کر چکا ہے جس میں زیادہ تر دیہی علاقے شامل ہیں ۔صدر زرعی بینک سید طلعت محمود اور بینک افسران نے ہیڈ آفس میں نصب کردہ ATM مشین کے ذریعے اپنے اکاؤنٹس سے رقوم وصول کیں۔ اس موقع پر بینک کے افسران اور دیگرسٹاف کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے بینک میں اس جدید ترین سسٹم کے آغاز پر بے انتہا خوشی کا اظہا ر کیا اور بینک کے صدر کی انتھک محنت اور وژن کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :