ملکی معیشت کو درست سمت میںگامزن کرنا اولین ترجیح ہوگی ،محمد حسین محنتی

کراچی کو سازش کے تحت تباہ کیا گیاہے،،ایم ایم اے اقتدار میں آکر کراچی کی اصل حیثیت کو بحال کرے گی،عبدالقادر نورانی

بدھ 27 جون 2018 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل (ایم ایم ای) کے حلقہ NA-247سے نامزد امیدوار محمد حسین محنتی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران حلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس میں شہر کے اہم تجارتی مرکز صدر بازار اور بزرٹہ لائن شامل ہیں۔علاوہ ازیں ڈیفنس میں معززین کے علاوہ آئمہ مساجد و علماء کرام کے وفد سے مرکزی الیکشن آفس میں ملاقاتیں بھی کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد حسین محنتی نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایم ایم اے برسر اقتدار آکر سب سے پہلے ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کریں گے اور امداد و بیرونی قرضوں سے نجات دلائیں گے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PS-110 عبدالقادر نورانی نے کہا کہ کراچی کو منظم سازش کے تحت تباہ کیا گیا ہے ،ایم ایم اے اقتدار میں آکر کراچی کی اصل حیثیت کو بحال کرے گی اور ان کے ذمہ دار وں کا محاسبہ کریں گے ۔