ضلعی انتظامیہ سندھ میں الیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے میں ناکام

بااثرسیاسی رہنماں اوراربوں کے اثاثوں کے مالک امیدواروں کی شاہانہ الیکشن مہم جاری ب روپے کرپشن کیس میں گرفتارشرجیل میمن کی الیکشن مہم کے لیے 30سے زائد مہنگی گاڑیاں خصوصی طور پر تیار

بدھ 27 جون 2018 21:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) چیف سیکریٹری سندھ اورصوبائی الیکشن کمشنرکی ہدایت کے باوجود ضلعی انتظامیہ سندھ میں الیکشن کمیشن قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے میں ناکام ہوگئی،بااثرسیاسی رہنماں اوراربوں کے اثاثوں کے مالک امیدواروں کی شاہانہ الیکشن مہم جاری ہے انتخابی کامیابی کے لیے طاقتورامیدواروں نے کروڑوں انتخابی مہم میں جھونک دیے سندھ کے سابق وزیراطلاعات شرجیل میمن محکمہ اطلاعات میں 5ارب روپے کرپشن کیس میں گرفتار اور جیل میں ہیں اور اپنی انتخابی مہم چلانے کے لیے انہوں نے تیس سے زائد قیمتی گاڑیوں کا خصوصی قافلہ تیارکرایا ہے ان کی الیکشن مہم کے لیے 30سے زائد مہنگی گاڑیاں خصوصی طور پر تیارکروائی گئی ہیں اورانہیں پینا فلیکس سے مزین کیا گیا ہے جوانتخابی ضابطہ اخلاق کے منافی ہے ۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ لیڈرجیل میں ہے مگرکارکن الیکشن مہم چلانے کے لیے اخراجات کہاں سے لارہے ہیں ۔ اس ضمن میں جب شرجیل میمن کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا کہ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہے جواب میں ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تشہیری مہم کے لیے گاڑیاں ایک ماہ کے لیے کرایہ پر حاصل کی گئی ہیں قیمتی گاڑیاں شرجیل میمن کی ملکیت نہیں ہیں۔