عوام کے حق پر ڈاکہ ، قرضے معاف کرانے کا بوجھ عوام پر ڈالنے والوں کو ناکامی کا سامنا ہوگا ،

سربراہ پاکستان سنی تحریک NA-253کے مسائل سے آگاہ ہیں ہم کسی ایک حلقے نہیں بلکہ ملک بھر کے مظلوم عوام کی آواز ہیں ،ثروت اعجاز قادری

بدھ جون 21:38

عوام کے حق پر ڈاکہ ، قرضے معاف کرانے کا بوجھ عوام پر ڈالنے والوں کو ناکامی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام کے حق پر ڈاکہ اور قرضے معاف کرانے کا بوجھ عوام پر ڈالنے والوں کو ناکامی کا سامنا ہوگا ،،الیکشن میں ہم خیال اور ہم نظریات قوتوں سے سیٹ ایڈجسمنٹ ہوسکتی ہے ،ہمارے دروازے کھلے ہیں ،ایوانوں میں ایسے افراد کو دیکھنا چاہتے ہیں جو ملک کو معاشی استحکام اور عوام کو بنیادی حقوق مہیا کرسکیں ،،کراچی محبت کرنے والا اور تمام قوتوں کو اتحادویکجہتی دینے والا شہر ہے ،،کراچی کے عوام پاکستان کو مستحکم بنانے کیلئے سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں ،ٹیکس چور عیش عشرت کی زندگی بسر اور کروڑوں کے قرضے معاف کراکر انتخابات میں نئی چال چلنا چاہتے ہیں ،عوام ایسے لوگوں کو پہچان چکے ہیں جنہوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور اب مظلوم بننے کی کوششوں میں مصروف ہیں ،ٹیبل لیمپ کی روشنی نفرتوں ،ظلم کے بازار کو ختم اور محبتوں کو کرنوں کے ذریعے عام کریگا،NA-253کے مسائل سے آگاہ ہیں ہم کسی ایک حلقے نہیں بلکہ ملک بھر کے مظلوم عوام کی آواز ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو کراچی سیکٹر 5-eکے دورے کے موقع پر مختلف برادریوں کے بزرگوں سے ملاقات میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ،انتہا پسندی اور معاشی استحکام کیلئے عوام ٹیبل لیمپ کو اعتماد کا ووٹ دیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک نے متوسط طبقے کے درمیان سے اچھے اور تعلیم یافتہ افراد کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے چنا ہے تاکہ وہ عوام کے خدمت ایوانوں میں پہنچ کر حقیقی طور پر کرسکیں ،عوام نے اعتماد کا ووٹ دیا تو انشاء ملک کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے سنہری اُصولوں پر گامزن رہتے ہوئے آگے لیکر جائیں گے۔