Live Updates

پی ٹی آئی رہنما امیر بخش بھٹو کا اپنے حلقہ انتخاب کا طوفانی دورہ، ہر جگہ تاریخی استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور

بدھ 27 جون 2018 21:38

رتوڈیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) پی ٹی آئی رہنما امیر بخش بھٹو کا اپنے حلقہ انتخاب کا طوفانی دورہ، ہر جگہ تاریخی استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور، 4 گوٹھوں کے سینکڑوں پی پی پی رہنما پی ٹی آئی میں شامل۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس 10 رتوڈیرو پر پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار مرکزی پارٹی رہنما جناب امیر بخش خان بھٹو رتوڈیرو تحصیل کی یونین کائونسل طیب کے 4 گوٹھوں کا چوفانی دورہ کیا۔

دورے دوران ان کا ہر جگہ شاندار استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقعے پر 4 گائوں کے معززین پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں گائوں طیب کے یونس علی ابڑو، گلزار علی سہاگ، عبدالستار نوحانی، غلام نبی سنانی، بصرالدین کھیمٹیو، ممتاز علی جت، گائوں کلر کھوکھر کے وڈیرے پرویز علی کھوکھر، گائوں ولی داد گابر کے وڈیرے حاجی اللہ رکھیو جونیجو، گائوں سکھر واہ کے وڈیرے دیدار علی سنانی، بھاگیل خان سنانی، گلزار علی سنانی نے اپنی اپنی برادریوں کے سینکڑوں افراد سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کو الوداع کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر امیر بخش خان بھٹو نے کہا کہ عوام بیدار ہو چکی ہے، زرداری لیگ نے گذشتہ 10 سالوں کے دورے حکومت میں جو ملک بالخصوص سندھ اور سندھی عوام سے ظلم، زیادتیاں اور ناانصافیاں کی ہیں وہ عوام نہیں بھول سکی یہ ہی وجہ ہے کہ آج عوام پی پی پی سے اپنی بیزاری کا کھلم کھلا اظہار کر رہی ہے جس کا ثبوت عوام کی بڑی تعداد کادن بدن پی ٹی آئی میں شامل ہونا ہے۔

انشاء اللہ 25 جولائی کو عوام کی سونامی پی پی پی کے چوروں، ڈاکوئوں اور لٹیروں کو غرق کردے گی۔ اس موقعے پر ضلع لاڑکانہ کے صدر ارشاد خان جونیجو، عشرت عباس ابڑو، سید منل شاہ، رفیق احمد ابڑو، امان جونیجو، ہوت خان میرالی، پی ایس 15 پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر نورالدین بھٹو، گدا حسین سہاگ و دیگر پارٹی رہنما اور کارکنان ان کے ہمراہ تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات