مریدکے، بد بخت فیکٹری مزدور نے قرآن پاک کے اوراق کی بے حرمتی کر ڈالی ، پولیس کے حوالے

بدھ 27 جون 2018 21:38

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) مقامی فیکٹری کے بد بخت مزدور نے قرآن پاک کے اوراق کی بے حرمتی کر ڈالی۔ دیگر مزدوروںنے ملزم کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر قائم اظہار کنکریٹ فیکٹری میں کام کرنے والے جلا ل ٹاؤن پکے کے رہائشی سکندر ولد منظور نے قرآن پاک کے اوراق لے کر ان پر غلاظت پھینک دی جس پر دیگر مزدوروںنے اسے دیکھ کر قابو کرنے کی کوشش کی مگر وہ فرار ہو گیا۔ اگلے روز فیکٹری آنے پر مزدوروں نے اسے دبوچ کر تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ذیشان ولد مصطفی کی درخواست پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ295-B ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے شہریوں کے غضب سے بچانے کے لیے ملزم کو نا معلوم مقام پر پہنچا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :