ترک نائب وزیر قومی دفاع سوئے الپائے کا وزارت دفاعی پیداوار کا دورہ، نگران وزیر دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل(ر) نعیم خالد لودھی سے ملاقات

بدھ 27 جون 2018 21:42

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) ترک نائب وزیر قومی دفاع سوئے الپائے نے بدھ کو وزارت دفاعی پیداوار کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے نگران وزیر دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل(ر) نعیم خالد لودھی سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا کہ پاکستان، ترکی کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، عالمی اور علاقائی فورمز پر ترک حمایت پر شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی کیساتھ دفاعی پیداوار سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دیگا۔انہوں نے کہا کہ ترک انتخابات میں صدر رجب طیب اردوان کی کامیابی کلیدی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کیلئے فلیٹ ٹینکر کی تیاری پر ترکی کے شکر گزار ہیں، پاک ترک سپر مشاق تربیتی طیارے کا معاہدہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ترک وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کیساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :