سرینا ولیمز ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے 25 سیڈ مقرر

بدھ 27 جون 2018 21:42

سرینا ولیمز ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کیلئے 25 سیڈ مقرر
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) سات مرتبہ کے ومبلڈن اوپن چیمپئن اور شہرہ آفاق امریکن سٹار سرینا ولیمز کو عالمی درجہ بندی میں ٹاپ 32 کھلاڑیوں میں شامل نہ ہونے کے باوجود آئندہ ماہ شیڈول سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن کیلئے 25 سیڈ مقرر کر دیا گیا، اس بات کا فیصلہ ومبلڈن آرگنائزرز نے اپنے اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

ومبلڈن اوپن ٹورنامنٹ 2 جولائی سے شروع ہو گا، ایونٹ کے مینز اینڈ ویمنز سنگلز سیڈڈ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، مینز سنگلز میں راجر فیڈرر اور ویمنز سنگلز میں سیمونا ہالپ ٹاپ سیڈڈ ہوں گی، 23 مرتبہ کی گرینڈسلام سنگلز چیمپئنز سرینا ولیمز جو کہ اس وقت عالمی رینکنگ میں 183ویں نمبر پر موجود ہیں کو 25 سیڈ مقرر کیا گیا ہے جبکہ عالمی نمبر 32 سلواکین کھلاڑی ڈومینیکا سیبلکووا کو سیڈڈ کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا، ماریا شرا پووا 24سیڈ ہوں گی، وینس ولیمز نائنتھ سیڈ اور برطانیہ کی جوہانا کونتا 22 سیڈ ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :