وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر سے تیونس کے سفیر عدیل العرابی کی ملاقات

پاکستان اور تیونس کے درمیان آرٹ،کلچراور ثقافت کے شعبوں میں تعاون سے تعلقات مزید فروغ پائیں گے، دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں سے عوام سے عوام تک رابطے ،تاریخی اور ثقافتی روثے سے آگاہی میں مدد ملے گی وفاقی وزیر اطلاعاتونشریات بیرسٹر سید علی ظفر کی تیونس کے سفیر سے گفتگو

بدھ 27 جون 2018 21:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر سے تیونس کے سفیر عدیل العرابی نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سید علی ظفر نے کہا کہ پاکستان اور تیونس کے درمیان آرٹ،کلچراور ثقافت کے شعبوں میں تعاون سے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں سے عوام سے عوام تک رابطے ،تاریخی اور ثقافتی روثے سے آگاہی میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٍدونوں ملکوں میں ثقافتی تبادلوں کیلئے عوامی رابطے ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیونس جولائی میں پاکستان میں ہونے والی کیلی گرافر نمائش میں شریک ہو ،نمائش میں پاکستان کے نامور خطاط شرکت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرٹ،لٹریچر،ثقافت اور کیلی گرافی کے شعبوں میں مشترکات سے دوستانہ تعلقات بڑھیں گے۔تیونس کے سفیر نے کہا کہ ایسی نمائشوں کے انعقاد سے دونوں ملکوں میں دوستانہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔تیونس کے سفیر کی سید علی ظفر کو وزیر اطلاعات و نشریات کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :