Live Updates

لاہور، تحریک انصاف کے رہنماؤں اعجا زاحمد چوہدری اور کرامت کھوکھرکا حلقہ کا دور ہ

بدھ 27 جون 2018 21:46

لاہور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 133اعجا زاحمد چوہدری اور حلقہ این اے 135کے نامزد امیدوار حاجی کرامت کھو کھرنے پیڑ پنڈ کا دورہ کیا ،اس موقع پر حاجی ارشاد مٹھا نے اپنی برادری کی جانب سے اعجا زاحمد چوہدری اور کرامت کھوکھر کا الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ، اعجاز احمد چوہدری اور حاجی کرامت نے پی ٹی آئی کی حمایت کرنے پر مٹھا برادرن کا شکریہ ادا کیا ، اعجاز احمد چوہدری نے اپنے انتخابی حلقہ میں مختلف مقامات پرعوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 133کو ن لیگ نے جان بوجھ کر نظر انداز کیا ، حلقہ بھر کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے داروں نے لاہور کو وینس میں بدل کر رکھ دیا ہے ، گلیوں محلوں میں گھنٹوں تک پانی کھڑا ہے ، ن لیگ کے نمائندوں نے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ترقیاتی کاموں کے نام پر پیسہ اپنی جیبوں میں ڈالا ہے ،حلقہ میں ن لیگ نے ایک دھیلے کا کام بھی نہیں کروایا ، عوام آج ن لیگ کو بد عائیں دے رہے ہیں ، ن لیگ کے نمائندے اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام کا سامنا کرنے کی جرات نہیں رکھتے ، پی ٹی آئی الیکشن جیت کر عوام کے تمام بنیادی مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کرے گی ، عمران خان نے اپنی تاریخی سیاسی جدو جہد سے عوام میں شعور پیدا کیا ، اسی لیے عوام آج پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہے ہیں ، کارکنان عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ،اس موقع پر پی پی 167کے امیدوار نذیر چوہان ، پی پی 168 فیاض بھٹی حاجی ارشاد ، میاں منشا ، وقاص شریف ، علی رضا نقوی ، آصف شکور ، عبدالخالق ، محمد ارشد ، ندیم جٹ ، مظہر بخاری ، ارمغان صادق ، محمد منظور ، مہر نعیم اللہ تاج ، سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے کارنر میٹنگ ، جلسوں اور ڈور ٹو ڈور کیمپین میں شرکت کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات