Live Updates

تحریک انصاف کے امیدوار این اے 133اعجازاحمد چوہدر ی نے پیکو روڑ پر مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کردیا

بدھ 27 جون 2018 21:46

لاہور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما ونامزد امیدوار این اے 133اعجازاحمد چوہدری نے پی پی 166سے امیدوار عبدالکریم کلواڑ ، ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان ، میاں اختر حسین اور دیگر رہنما ؤں کے ہمراہ پیکو روڑ پر مرکزی آفس کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر اعجازچوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ایک ہفتے سے ڈور ٹو ڈور کمپین کر رہا ہوں عوام کی جانب سے جس طرح استقبال کیا گیا میں شکریہ ادا کرتاہوں ، یہ حلقہ ستر فیصد متوسط طبقے پر مشتمل ہے،یہاں فوتگی ہو جائے تو جنازہ پڑھانا مشکل ہے، پینے کا صاف پانی مہیا نہیں،سیوریج کا نظام خراب ہے لوگ عبادت کرنے سے قاصر ہیں،گیس کی سپلائی بہت کم ہے، این اے 133مسائل میں دھنسا ہو ا ہے جوکہ نام نہاد ترقی کے دعویدار شہباز شریف کے منہ پرزور دار طمانچہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم اس حلقے کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ،شہباز شریف کے شو کیس پروجیکٹ کی بجائے عوام کے بنیادی مسائل حل کریں گی( ن) لیگ کے سعد رفیق اور اس حلقہ کے امیدوار لوگوں کا سامنا نہیں کر سکتے،،ہم ہر سال بیس لاکھ نوکریاں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے حلقہ کے لوگوں کی خدمت کا موقع دیا،آئندہ 48 گھنٹوں میں ان دوستوں کو بھی ساتھ لاؤں گا،میں تمام آنے والے دوستوں کا مشکور ہوں,ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ بعدازں اعجاز احمد چوہدری اور پی پی 166 کے نامزد امیدوار عبدالکریم کلواڑ نے یوسی 224پنڈی راجپوتہ مین بازار ، بانساں والا بازار میں ڈور ٹو ڈور انتخابی کمپین کی اور گھر گھر جاکر ووٹ مانگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات