پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے تین منشیات ونفسیا تی امراض کی علاجگاہیں بند کردیں

35فراد بازیاب ،56عطائیوںکے اڈے بھی سر بمہر

بدھ 27 جون 2018 21:46

لاہور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے منشیات ونفسیاتی امراض کی علاجگاہوںکے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روز35افراد کوبازیاب کرکے تین مراکز کوسربمہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے سرگودھا میںدوعزم ایڈِکشن ٹریٹمنٹ اینڈ ریہیبلی ٹیشن سنٹر اورندا ایڈِکشن ٹریٹمنٹ اینڈ ریہیبلی ٹیشن سنٹرسے بالترتیب 21اورچھ افراد کو بازیاب کر کے ان مرا کز کو بند کر دیا۔

الفلاح منشیات سنٹر بہاولپور سے آٹھ افراد کو بھی بازیاب کرکے سربمہر کر دیاگیا ۔ ان تما م مراکز میںماہر نفسیات،ڈاکٹر،طبی عملہ اور ایمرجنسی کی سہولت نہ تھی جبکہ مریضوں کی رہائش اور انکی خوراک کا بھی مناسب انتظام نہیںتھا۔ ان علاج گاہوں میں افراد کو پاکستان مینٹل ہیلتھ ایکٹ کے خلاف حبس بے جامیںرکھا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

امیدِنو ایڈِکشن ٹریٹمنٹ سنٹراورسحرایڈِکشن ٹریٹمنٹ سنٹرسرگودھا نے اپنی علاجگاہیں بند کر دی ہیں۔

مزید برآں پانچ شہروں میںعطائیوں کے خلاف کارروائی کے دوران کمیشن نے مزید 56عطائیوں کے اڈے بندکر دیے گئے،جن میں گجرانوالہ میں 23،فیصل آباد میں 13، شیخوپورہ میںدس ،قصور میں چھ اور لاہورمیں چارعطائیوں کے کاروبار بند کیے گئے۔کمیشن کی ٹیموں نی211علاج گاہوںپرچھاپے مارے اورریکارڈ کے مطابق ان میں سی65عطائیوں نے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔