الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے عام انتخابات کے لئے امیدواروں کو جاری ٹکٹس کی تفصیلات طلب کر لیں

بدھ جون 21:58

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے عام انتخابات کے لئے امیدواروں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے عام انتخابات 2018کے لئے امیدواروں کو جاری کیے گئے پارٹی ٹکٹس کی تفصیلات طلب کر لیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی پارٹیوں جنہوں نے انتخابی نشانات برائے جنرل الیکشن 2018ء حاصل کیے ہیں کو ہدایت کی ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017کی سیکشن 206 کے تحت مرد و خواتین کو جاری کیے گئے پارٹی ٹکٹس کی تفصیل جس میں پانچ فیصد ٹکٹ جنرل سیٹ پر خواتین کو جاری کئے گئے ہو ں الیکشن کمیشن کو فراہم کریں تاکہ مندرجہ بالا سیکشن پر عملدآمد یقینی بنایا جائے۔

اس سلسلے میں تمام پولٹیکل پارٹیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مرد و خواتین کو جاری کئے گئے پارٹی ٹکٹس کی تفصیلات پانچ دن کے اندر الیکشن کمیشن کو جمع کراوائیں۔