Live Updates

اپیلٹ ٹربیونل کا سیتاوائٹ کیس میں عمران خان کے حق میں فیصلہ، حلقہ این اے 35 میں انتخابات لڑنے کی اجاز ت دیدی

پی ٹی آ ئی کے کارکنوں کا جشن ، ایک دوسرے کو مبارکبادیں

بدھ 27 جون 2018 21:58

اپیلٹ ٹربیونل کا سیتاوائٹ کیس میں عمران خان کے حق میں فیصلہ، حلقہ این ..
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) ا پیلیٹ ٹربیونل نے سیتاوائٹ کیس میں عمران خان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے حلقہ این اے 35 پر انتخابات لڑنے کی اجاز ت دے دی کیس کی سماعت جسٹس عبدالشکور نے کی عمران خان کی طرف سے کیس کی پیروی یونس خان وزیر ایڈووکیٹ اور ملک سلمان غزنوی ایڈووکیٹ نے کی ان کے مد مقابل جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے اُمیدوار انعام اللہ وزیر کی طرف سے عبدالرشید محسود ایڈووکیٹ پیش ہوئے دونوں طرف سے دلائل مکمل ہونے کے بعد اپیلیٹ ٹربیونل نے عمران خان کے خلاف دائر درخواست مسترد کرکے اہل قرار دے دیا واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف ان کے مد مقابل نے رٹ دائر کی تھی کہ ان کی ایک بیٹی جس کا نام ٹیرئن ہے کو کاغذات میں ظاہر نہیں کیا ہے اپیلیٹ ٹربیونل نے عدم ثبوت کی بناء پر فیصلہ عمران خان کے حق میں سنا دیافیصلہ آ نے کے بعد پی ٹی آ ئی کے کارکنوں نے جشن مناتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارک بادیں دیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر مطیع اللہ خان نے کہا کہ آج عمران خان کے حق میں فیصلہ آ نا 25جولائی کے دن انتخابات جیتنے کی پہلی کڑی ہے، انشاء اللہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بنوں کے حقوق کے غاصب نمائندوں کا صفایا کرکے کلین سویپ کریں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات