Live Updates

کوئٹہ ، تحریک انصاف نے بلوچستان میں تمام افراد کو ٹکٹ میرٹ اور کارگردگی کی بنیاد پر دیئے ہیں،بابر یوسفزئی

نوجوانوں کو موقع دیکر صوبے کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں صوبے کی عوام بار بار آزمائے ہوئے لوگوں سے تنگ آچکی ہے یہ لوگ پچھلے ستر سالوں سے شناخت بدل کر کبھی کسی جماعت اور کبھی حزب اقتدار کے کسی گروپ کا حصہ بن جاتے ہیں،صوبائی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان

بدھ 27 جون 2018 22:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان میں تمام افراد کو ٹکٹ میرٹ اور کارگردگی کی بنیاد پر دیئے ہیںنوجوانوں کو موقع دیکر صوبے کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں صوبے کی عوام بار بار آزمائے ہوئے لوگوں سے تنگ آچکی ہے یہ لوگ پچھلے ستر سالوں سے شناخت بدل کر کبھی کسی جماعت اور کبھی حزب اقتدار کے کسی گروپ کا حصہ بن جاتے ہیں ارباب اختیار کو ایسے لوگوں کو مسترد کرکے حقیقی قیادت کو موقع دینا چاہئے تاکہ صوبے کی عوام کو خوشحالی اور امن و امان میسر ہو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف خوشحال بلوچستان کے لئے ایک مضبوط اور جامع منشور اور پروگرام دینگے ملک اور صوبے کء ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے صوبے کے وسیع تر مفاد کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت وقت کی اہم ضرورت ہے مخالفین اپنی کارگردگی سے عوام کو مطمئن نہیں کرسکے بلوچستان کی باشعور عوام پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب بناکر ہمیں حقیقی خدمت کا موقع دے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات