کوئٹہ ، تمام سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس کی تفصیلات پانچ یوم کے اندر الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں،الیکشن کمیشن

بدھ جون 22:03

کوئٹہ ، تمام سیاسی جماعتیں  اپنے امیدواروں  کو پارٹی ٹکٹس کی تفصیلات ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی پارٹیوں نے جنہوں نے انتخابی نشانات 2018 کے الیکشن کے لئے حاصل کئے تھے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 206 کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مرد وخواتین کو جاری کئے گئے پارٹی ٹکٹس کی تفصیل جس میں پانچ فیصد ٹکٹ جنرل سیٹ پر خواتین کو جاری کئے گئے الیکشن کمیشن کو فراہم کرے تاکہ مندرجہ بالا سیکشن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں تمام پولی ٹیکل پارٹی کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مرد و خواتین کو جاری کئے گئے پارٹی ٹکٹس کی تفصیلات پانچ یوم کے اندر الیکشن کمیشن کو جمع کرائے ۔