Live Updates

سوات، تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور حلقہ این اے 3اور پی کے 8سے آزادامیدوارانجینئر عمرفاروق کے ساتھ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنمائوں کے رابطے ،حمایت کی اپیل

بدھ 27 جون 2018 22:19

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) سوات میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور حلقہ این اے 3اور پی کے 8سے آزادامیدوارانجینئر عمرفاروق کے ساتھ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنمائوں کے رابطے ،حمایت کی اپیل کردیا ،انجینئر عمرفاروق نے ساتھیوں سے مشاور شروع کردیں ،جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،سوات کے حلقہ این اے 2اور پی کے 6سے ٹکٹ دینے کے وعدوں کے باوجود بھی تحریک انصاف کی قیادت نے انجینئر عمرفاروق کو نظر اندا ز کردیا اور حلقہ این اے 3کا ٹکٹ سلیم الرحمن اور پی کی6کاٹکٹ ڈاکٹر امجدعلی کو دیدیا گیا جس کے باعث تحریک انصاف میں شدید اختلافات نے جنم لیا ہے اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے انجینئر عمرفاروق کو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا ہے،انجینئر عمرفاروق نے باقاعدہ کاغذات نامزدگی بھی جمع کرادئے ہیں اور کارکنوں کی جانب سے ان کے لئے انتخابی مہم بھی چلائی جارہی ہے تاہم دوسری جانب مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے بھی انجینئر عمرفاروق کے ساتھ رابطے شروع کردئے گئے ہیں اور انہیں باقاعدہ حمایت کی اپیل بھی کی ہے تاہم انجینئر عمرفاروق نے اس حوالے سے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت شروع کردی ہے اور ذرائع کاکہنا ہے کہ وہ جلد اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،انجینئر عمرفاروق کے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے یا کسی دوسرے امیدوار کی حمایت کرنے سے پی ٹی آئی امیدواروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑسکتا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات