سوات،نو تعینات ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

بدھ 27 جون 2018 22:19

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) نو تعینات ضلعی پولیس سربراہ سوات سید اشفاق انور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ا س مو قع پر سوا ت پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں ڈی پی او آ فس میں سلا می دی انہوں نے ڈی پی او آفس کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیاایڈیشنل ایس پی خانخیل ،ایس پی ایلیٹ فور س امجد خا ن و دیگر افسران بھی مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسوات سید اشفاق انورنے چارج سنبھالنے کے بعد پولیس افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ منعقد کی میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ذوالفقار احمد تنولی ،ایڈ یشنل ایس پی خانخیل خان ،ایس پی اپر سوات مشتا ق احمد ،اے ایس پی نبیل گبول ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اکبر حیات خان سمیت تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی اس مو قع پر ڈی پی او سوات نے کہا کہ عوام کی جا ن و مال کی حفاظت اور ان کو انصاف مہیا کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈی پی او سوات نے پولیس افسران سے مخاطب ہو کر کہا کہ تمام ایس ایچ اوز کمیونٹی پولیسنگ پر اپنی توجہ مرکوز کریں جس سے جرائم کے تدارک میں مدد ملتی ہے ایس ایچ اوز تھانوں میں آنے والے تمام سائلین اور مظلوموں کی داد رسی کریں اور عوام کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائیں ہر ایس ایچ او اپنے تھانہ اور علا قائی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کرے تمام ایس ایچ اوز مجرمان، اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کی گرفتار ی کیلئے کاروائیاں تیز کرکے ان کے خلا ف بلا امتیاز قانونی کاروائی عمل میں لائیں عوام کی جا ن و مال اور معا شرے میں امن و امان برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے سوات میں عوام کے مسا ئل کے حل اور انصا ف کی فوری فرا ہمی کو یقینی بنا یا جا ئیگا مہذ ب شہریوں کے عزت و آبرو کی لا ج رکھی جا ئے گی انہوں کہا کہ تمام جرائم پیشہ عنا صر خو د کو قانون کے حوالے کر دیں بصورت دیگر ان کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت کا روائی عمل میں لا ئی جائیگی جس سے جرائم پیشہ عناصر کے لئے ضلع سوات میں چھپنے کی کو ئی جگہ باقی نہیں رہے گی ڈی پی او نے اس مو قع پر کہا کہ سوات کے عوام کی بلا تفریق خدمت انکا فرض ہے اور انکے دروازے عوام کیلئے ہروقت کھلے رہینگے۔