سوات،نگران وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ایچ اے نے جی ٹی روڈ پر کام شروع کردیا

بدھ 27 جون 2018 22:19

سوات،نگران وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ایچ اے نے جی ٹی روڈ پر کام ..
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) نگران وزیر اعظم جسٹس ( ر) ناصر الملک کی خصوصی ہدایت پر این ایچ اے نے جی ٹی روڈ پر کام شروع کردیا ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نگرانی کریں گے ، تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم جسٹس ( ر) ناصر الملک نے این ایچ اے حکام سے ملاقات کے دوران خصوصی ہدایت کی کہ این ایچ اے سوات جی ٹی روڈ پر فوری کام شروع کریں ، ان این ایچ نے نگران وزیر اعظم جسٹس ناصر الملک کے ہدایت پر جی ٹی روڈ پر کام شروع کردیا اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو کام کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے ۔