Live Updates

سوات،فضل حکیم خان نے پی ٹی آئی کی جانب پارٹی ٹکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرادی

بدھ 27 جون 2018 22:19

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) سابق ایم این اے و چیئرمین ڈیڈک سوات و امیدوار پی کے پانچ فضل حکیم خان نے پی ٹی آئی کی جانب پارٹی ٹکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرادی ، اس موقع پر پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اس موقع فضل حکیم خان نے کہا کہ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور دیگر قائدین کا مشکور ہوں اور میں قائدین کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا ؤنگا ، انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے دور حکومت میں ریکارڈ کام کئے ہیں ، انہوں کہا کہ اگر عوام نے ہمیں دوبارہ کامیاب کرایا تو ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور مسائل بتدریج حل کریں گے ، فضل حکیم خان نے کہا کہ میں پارٹی کارکنوں کا مشکور ہوں جنہوں نے کاغذات اور پارٹی ٹکٹ جمع کرنے کے موقع پر کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :