محمد عامر ذوالفقار خان نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

بدھ 27 جون 2018 22:34

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات ہونیوالے نئے انسپکٹرجنرل پولیس محمد عامر ذوالفقار خان (پی ایس پی )نے بدھ جو اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے ۔ محمد عامر ذوالفقار خان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سولہویںانسپکٹر جنرل ہیں۔اس سے قبل آپ ایڈ یشنل انسپکٹرجنرل(آپریشنز)پنجاب کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اپنے سروس کے دوران کئی اہم پوسٹوں جیسے ڈی آئی جی (آپریشنز) پنجاب، ڈی آئی جی (سی ٹی ڈی) پنجاب، آرپی او ملتان، سی پی او ملتان، ایس ایس پی (سپیشل برانچ) لاہور ریجن، ایس ایس پی (آپریشنز) لاہور، پی ایس ا و ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات رہے چکے ہیں۔ پیشہ وارنہ صلاحیتوں کے بناء پر وہ پہلے پولیس آفیسرہے جس کو بطور اے ایس پی پاکستان پولیس میڈل اور قائد اعظم پولیس میڈل سے نوازا گیا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرو ے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر آمد کے موقع پر انہیں ایک چاق وچوبند دستے نے سلامی دی جس کے بعد انہوں نے افسران سے ملاقات کی ۔نئے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ادارے کو مضبوط بنانے اور عوام کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔