راولپنڈی،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون نے یکم اپریل سی26جون تک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 17کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا

بدھ 27 جون 2018 22:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون نے یکم اپریل سی26جون تک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کو مجموعی طور17کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا اس امر کا اظہارڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون محبوب اسلم نے آپریشنل سرگرمیوں کے جائزہ اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں تمام سیکٹر کمانڈرز اور بیٹ کمانڈرز نے شرکت کی میٹنگ میںپشاور تا لاہور جی ٹی روڈ اور مری ایکسپریس وے پر محیط این فائیو نارتھ زون پربغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں اور ایچ ٹی وی کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لیا گیا ڈی آ ئی جی محبوب اسلم نے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کامیاب مہم میں یکم اپریل سے 26جون تک37 437104 موٹرسائیکل سواروں کے چالان کی مد میں8کروڑ76لاکھ25ہزار482 روپے جرمانہ کرنے کے ساتھ 36 ہزار 381 موٹر سائیکل تحویل میں لئے گئے اور 12ہزار244موٹرسائیکل سواروں کے کاغذات کی ضبط کئے گئے انہوںنے کہا کہ موجودہ مرحلے میں جی ٹی روڈ این فائیو نارتھ پرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی مال بردارگاڑیوں(ایچ ٹی وی) کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اس مہم کے دوران مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروںکی طرف سے اوور لوڈنگ ، اوور سپیڈنگ ،لین کی خلاف ورزی، اور غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلانے والی بے ضابطگیوں کو خصوصی طور پر مد ِ نظر رکھا جا رہا ہے اور اس مد میں یکم مئی 2018سے 1لاکھ45ہزار819مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو 7کروڑ86لاکھ59ہزار508روپے جرمانہ کیا جا چُکا ہے۔