آئیڈیاز پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی ، مہارت اور معلومات کے حوالے سے ایک سنگِ میل ایونٹ ثابت ہوگا،فضل الرحمان

آئیڈیاز 2018 ڈیفنس ٹیکنالوجی کی ترقی اور اس حوالے سے برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی،تجارتی وفود ، دفاعی حکام کے مابین باہمی تجارت اور او ای ایم ایز پاکستان میں اور بیرونی ممالک مزید تیز ہوگی،نگران وزیر اعلی سندھ

بدھ 27 جون 2018 22:37

آئیڈیاز  پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی ، مہارت اور معلومات کے حوالے سے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے کہاہے کہ آئیڈیاز پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی ، مہارت اور معلومات کے حوالے سے ایک سنگِ میل ایونٹ ثابت ہوگا۔انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ ہائوس میں آئیڈیاز 2018 کے دوسری اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وفاقی وزارتوں کے سینئر حکام ،سندھ حکومت کے مختلف محکموں، افواج پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نیشنل الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی اہمیت کا حامل ایونٹ ہے اور اس سے بین الاقوامی برادری کے ساتھ باہمی مفادات کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٓئیڈیاز عالمی امن و استحکام اور خوشحالی کے حوالے سے ایک پلیٹ فارم ہے جس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی وفود ، قومی اور بین الاقوامی دفاعی مینوفیکچرر شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئیڈیاز 2018 ڈیفنس ٹیکنالوجی کی ترقی اور اس حوالے سے برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی اور دورہ کرنے والے تجارتی وفود ، دفاعی حکام کے مابین باہمی تجارت اور او ای ایم ایز پاکستان میں اور بیرونی ممالک مزید تیز ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس دسویں ایڈیشن کی میزبانی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے اور اس سے ٹیکنالوجی کے فروغ اور تبادلے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار(آئیڈیاز) ایک میگاقومی ایونٹ ہے، جس کا ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن ا?رگنائزیشن(ڈی ای پی او) پاکستان میں اہتمام کررہاہے۔ سال 2000 سے اپنے آغاز سے لے کر آئیڈیاز نے دفاعی اشتراک کے شعبے میں تعاون و مہارت کے فروغ کے حوالیسے ایک پالیسی میکر کی سطح پر کام کیاہے اور دفاعی مینوفیکچر ، منتظم، آر اینڈ ڈی اسپیشلسٹ ، مالی ماہرین کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر ایک فعال کردار ادا کیا ہے۔

آئیڈیاز وہ ایونٹ ہے جس کی بدولت قومی اور بین الاقوامی دفاعی صنعت ، کاروبار اور تعاون کے حوالے سے ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں۔آئیڈیاز 2018 کا دسواں ایڈیشن 27 تا30 نومبر کراچی ایکسپوسینٹر میں منعقد ہوگی۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے آئیڈیاز کے دسویں ایڈیشن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ خطے میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور تبادلے کے حوالے سے حوصلہ افزائی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس نمائش سے پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید استحکام ملے گا۔انہوں نے کہا کہ سال 2000 سے آئیڈیاز کے انعقاد میں حکومتی اداروں، افواج پاکستان، امن و امان قائم کرنے والے اداروں، دفاعی مصنوعات کی صنعت، تجارتی انجمنوں اور کراچی کے عوام کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ ڈی جی ڈیپو میجر جنرل محمود حیات نے نمائش کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نمائش میں جدید ٹیکنالوجی کی مصنوعات پیش کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اور سیمینار بھی منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کے لیے 29 نومبر 2018 کو سی ویو(نشانِ پاکستان) پر کراچی شو کا اہتمام کیاجائے گا۔اجلاس میں تمام سرکاری اداروں اور محکموں میں آئیڈیاز 2018 کی کامیاب تکمیل کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔#