کراچی،سندھ ورکرز ویلفیئر بو ر ڈ نے فنڈز کی عدم منتقلی کے با عث تنخواہو ںکے علا وہ محنت کشو ں اور انکے خاندانو ں کی فلا ح و بہبو د کے اہم منصو بو ں کے اخرا جا ت رو ک دیئے

بدھ 27 جون 2018 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) سندھ ورکرز ویلفیئر بو ر ڈ نے فنڈز کی عدم منتقلی کے با عث تنخواہو ں اور انتہا ئی اہم امور کے علا وہ محنت کشو ں اور انکے خاندانو ں کی فلا ح و بہبو د کے اہم منصو بو ں کے اخرا جا ت رو ک دیئے ہیں ،30جو ن سے قبل فنڈز جا ر ی نہ ہو ئے تو بو ر ڈ کو سخت ما لی مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ سکتا ہے۔اس با ت کا انکشا ف نگرا ن صو با ئی وزیر محنت سا ئمن جا ن ڈینئل کو ورکرز ویلفیئر بو ر ڈ آفس میں دی جا نیوالی بریفنگ میں کیا گیا۔

نگرا ن صو با ئی وزیر کو سیکریٹری بور ڈ سید مہدی شاہ ،ڈائریکٹر فنا نس انور او صا ف ،اسسٹنٹ سیکریٹری ایجو کیشن نزہت حبیب ،ڈپٹی ڈائریکٹر ویلفیئر احتشام اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل مظفر شاہ نے بو ر ڈ کی ذمہ دا ریو ں ،بجٹ اور فلا ح و بہبو د کے منصو بو ں پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بو ر ڈ سید مہدی شاہ نے کہا کہ سندھ ریونیو بو ر ڈ ورکرز ویلفیئر فنڈ کی مد میں صنعتی ادا رو ں اور کمپنیوں سے کی گئی کٹو تیا ں بر اہ را ست بو ر ڈ کو منتقل کر تا تھا ،لیکن اس مر تبہ ایس آر بی سے فنڈز کی منتقلی کیلئے را بطہ کیا گیا تو انہو ں نے بتا یا کہ ایس آر بی نے دو ارب رو پے محکمہ خزا نہ سندھ کو منتقل کر دیئے ہیں اور مشورہ دیا گیا کہ فنڈز کی منتقلی کیلئے محکمہ خزا نہ سندھ سے را بطہ کیا جا ئے۔

سیکریٹری نے مزید بتا یا کہ انہیں بغیر اطلا ع دیئے یہ قدم اٴْٹھا یا گیا ہے۔اس ضمن میں انہو ں نے کہا کہ محکمہ خزا نہ یا محکمہ محنت نے کسی قسم کی تحریری ہدایات جا ری نہیں کیں۔اس مو قع پر نگرا ن وزیر محنت سائمن جا ن ڈینئل نے کہا کہ یہ اہم نو عیت کا معاملہ ہے جسے اعلیٰ سطح پر اٴْٹھا یا جا ئے گا۔انہو ں نے ہدایت کی کہ محکمہ خزا نہ سے سیکریٹری لیبر اورورکرز ویلفیئر بو ر ڈ انتظا میہ کا مشترکہ اجلا س منعقد کیا جا ئے تا کہ اس اہم معاملے کو جلد حل کیا جا سکے۔#

متعلقہ عنوان :