کراچی،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ء خواجہ اظہارالحسن کا کرپشن کے الزام پر مصطفیٰ کمال کو نوٹس بھیجنے کا اعلان

بدھ 27 جون 2018 22:44

کراچی،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ء خواجہ اظہارالحسن کا کرپشن کے الزام ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ء خواجہ اظہارالحسن نے کرپشن کے الزام پر مصطفیٰ کمال کو نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔بدھ کو پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی تنقید پر ایم کیو ایم کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن نے اپنا ردعمل دے دیا۔

(جاری ہے)

خواجہ اظہار نے کرپشن کا الزام لگانے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سٹی کونسل سے 12 ،12 ارب روپے کے چیک کس کس کو دیئے گئی اب سب بتاؤں گا،جب مصطفی کمال اٴْنہیں اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے رہے تھے اٴْس وقت بڑا منہ نظر کیوں نہیں آیا ۔خواجہ اظہار الحسن نے الیکشن میں ایم کیو ایم کی بھرپور کامیابی کا دعویٰ بھی کیا۔