حافظ آباد ، صحت عامہ کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے،اسداللہ فیض

بنیادی ترجیح عام اور غریب مریضوں کو ہسپتالوں کی ایمر جنسی اور ان ڈور ،آئوٹ ڈور میں تشخیص ،ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی ہو گی جس کے لئے ڈویثرن بھر کے ڈاکٹروں ،سٹاف نرسزاور عملہ کو اپنے فرائض کی بہترین ادائیگی کرناہو گی ،کمشنر گوجرانوالہ ڈویثرن

بدھ 27 جون 2018 22:44

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویثرن اسداللہ فیض نے کہاہے کہ تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صحت عامہ کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے اور انکی بنیادی ترجیح عام اور غریب مریضوں کو ہسپتالوں کی ایمر جنسی اور ان ڈور ،آئوٹ ڈور میں تشخیص ،ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی ہو گی جس کے لئے ڈویثرن بھر کے ڈاکٹروں ،سٹاف نرسزاور عملہ کو اپنے فرائض کی بہترین ادائیگی کرناہو گی انہوں نے کہاکہ بلا شبہ مریضوں کو علاج کی سہولیات ،حسن اخلاق سے پیش آنا اور انکے مسائل کے حل کے لئے خلوص نیت سے اقدامات کرنا عین عبادت ہے اور میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ ہر فرد اپنی اپنی جگہ پر بڑی اہمیت کا حامل ہے بالخصوص ڈاکٹروں کا رویہ ،حاضری اور سروس ڈیلیوری شعبہ صحت کی بہتری اور عوام کے اعتماد کی بحالی کے لئے ناگزیر ہے ۔

(جاری ہے)

کمشنر گوجرانوالہ نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال کے دورے کے دوران کہی ۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عدنان ارشد اولکھ ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر حامد رفیق ،اے سی امتیاز شاہد گوندل ،ایم ایس ڈاکٹر ریحان اظہر سمیت دیگر افسران انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے انفراسٹرکچرکی بہتری وبحالی ،فراہم کردہ میڈیکل سروسز اور دیگر امور کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

کمشنر گوجرانوالہ نے کہاکہ ہسپتال کی بہتری کے لئے ابتک کئے گئے اقدامات بڑے خوش آئیند ہیں اور انفراسٹرکچر کا معیار کسی بھی جدید ہسپتال کے ہم پلہ ہے جبکہ ڈاکٹروں کی تعیناتی سے انکی کمی کا مسلہ بھی بڑی حد تک حل ہوا ہے جس سے مریضوں کو بڑی سہولت آئی ہے انہوں نے ایمرجنسی ان ڈور ،لیبارٹری میڈیکل سٹور سمیت دیگر شعبوں کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ معیاری سر وسز کی فراہمی کو پیش نظر رکھتے ہوئے مریضوں کو ہر ممکن سہولت دی جائے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر حامد رفیق اور ایم ایس ڈاکٹر ریحان اظہر نے بتایا کہ اس وقت ڈی ایچ کیو میں کم و بیش 4سے 5ہزار مریض روزانہ آئو ٹ ڈور میں آ رہے ہیں جنکو ماہر ڈاکٹروں کی خدمات دستیاب ہیں انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کی ایمر جنسی ،گائنی سمیت تمام ان ڈور شعبہ جات میں 100فیصد ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں تاہم بہتری کی ہمہ وقت گنجائش کی موجودگی میں ہسپتال کے تما م شعبوں کی کارکردگی میں مسلسل اضافے کے لئے بھی اقدامات کئے جاتے ہیں

متعلقہ عنوان :