حافظ آباد،پارٹی سے بے وفائی کرنے والوں کو عوام آئندہ الیکشن میں عبرت کا نشان بنادیں گے،رانا محمد سلیم

بدھ جون 22:47

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے ضلعی راہنمارانا محمد سلیم نے نواحی گائوں ہنجرانواں والہ سابق وفاقی وزیر صحت اور حلقہ این۔اے 87میں ن لیگ کی امیدوار سائرہ افضل تارڑ کے بھانجے چوہدری مظفر تارڑ کے ہمراہ الیکشن کے سلسلہ میںمنعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی سے بے وفائی کرنے والوں کو عوام آئندہ الیکشن میں عبرت کا نشان بنادیں گے۔

وہ سیاستدان جو پارٹی کے وفادار نہیں ہوسکے ، عوام کے کیسے ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حلقہ 70میں مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی۔ٹی۔آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدوار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کئی سیاستدانوں نے ہر الیکشن میں پارٹیاں اور وفاداریاں تبدیل کرنے کاوطیرہ بنالیا ہے ۔ عوام اب ایسے سیاستدانوں کے چنگل میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے عوام پر زوردیا کہ وہ آئندہ الیکشن میں شیر کے نشان پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کو کامیاب کروائیں۔تاکہ ملک سے دھرنا سیاست کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کیا جاسکے۔ اجتماع سے صاحب خان ہنجرا، عابد بٹ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔