Live Updates

آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے ،سلیم سیف اللہ

بدھ 27 جون 2018 22:47

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) سابق و فاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان اور حلقہ پی کے 92لکی ٹو کے لئے پی ٹی آئی کے نامزد امید وار ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ الیکشن انتہائی اہم ہے جس میں دیانتدار ، باکردار اور محب وطن امیدواروں کا انتحاب انتہائی ضروری ہے ، آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے اور ایلیان لکی مروت پی ٹی آئی اور مروت اتحاد الائنس کے متفقہ امیدوارں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیں کر کامیاب کریں اہلیان لکی مروت ماضی میں اسمبیلوں میں گونگے و بہروں کو بھجنے کا خمیازہ بھگت چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تترخیل ، مٹورہ ،چوہر خیل اور شیری خیل میں انتخابی جلسوں سے الگ الگ خطاب کرتے ہوئے کیا ، جسمیں علاقوں کے 25سے زائد اہم شحصیات نے ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کے حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ ایلیان لکی مروت میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سہرا سیف اللہ برادران کا سر ہے پی ٹی آئی و مروت اتحاد کے مشترکہ امیدواروں کو کامیاب کرانا قوم کا فرض ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی کے 92نے ماضی میں مخالفین کو کئی موقع دے کر انہیں بار بار ازمایا لیکن نتیجہ وہی پسماندگی و غربت ہے تاہم حلقہ کے غیور عوام ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کو ایک بار موقع دیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات