ضلع اپر کرم میں ٹیسکو کی نادہندگان کے خلاف کارروائی ، متعدد ٹیوب ویلوں کے بجلی کے کنکشنز کاٹ دئیے گئے

بدھ 27 جون 2018 22:47

پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) واپڈاٹیسکو ضلع ہنگو ایکسیین ابرار حسین کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ڈی او اپر کرم عالم زیب آفریدی نے بجلی نادہنگان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے متعدد ٹیوب ویلوں کی بجلی کنکشن کاٹ دیئے ایس ڈی او ٹیسکو عالم زیب آفریدی کے مطابق پبلک ہیلتھ کی جانب سے گذشتہ ایک سال سے بجلی کے بقایات جمع نہیں کرائی گئی ہے جو کہ ایک کروڑ روپے سے زائد رقم بنتی ہے اس سلسلے میں پبلک ہیلتھ حکام کو بار بار نوٹس بھجوا دیا گیا مگر کسی قسم شنوائی نہ کی گئی جس پر واپڈا ٹسیکو نے کاروائی کرکے پبلک ہیلتھ پاراچنار کے متعدد ٹیوب ویلوں کی بجلی کنکشز کاٹ دیئے ٹیوب ویلوں کی بندش کی وجہ سے علاقے میں پانی ناپید ہوگیا ہے اورعلاقہ مکین دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہوگئے ہیں علاقے کے عوام نے پبلک ہیلتھ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واپڈا ٹیسکو کے بقایاجات جلد از جلد ادا کرکے عوام کو پانی کے حوالے سے مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :