اپر کرم خرلاچی روڈ پر ٹریکٹر حادثے میں ایک طالب علم جاں بحق

بدھ 27 جون 2018 22:47

پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) اپر کرم خرلاچی روڈ پر ٹریکٹر حادثے میں ایک طالب علم جاں بحق اوردو زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق اپر کرم علاقہ شاخ سے تین طالب علم نستی کوٹ ہائی سکول پہنچنے کیلئے ٹریکٹر ٹرالی میں سوار ہوگئے راستے میں گھڑے میں ٹائر گرنے کے باعث ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی جس کے باعث پانچویں جماعت کے طالب علم رازق حسین ولد ناصر حسین موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو طالب علم شدید زخمی ہوگئے جنہیں بعد ازاں ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :