لنڈیکوتل کے علاقے ولی خیل میں مظاہرین ٹیسکو حکام کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

بدھ 27 جون 2018 22:47

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) تحصیل لنڈیکوتل کے علاقے ولی خیل میں مظاہرین ٹیسکو حکام کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے سینکڑوں مظاہرین نے ولی خیل کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے خیبریوتھ کے صدرعامر آفریدی نے کہا کہ ٹیسکو حکام نے تحصیل جمرود کے علاقوں کو بھی تحصیل لنڈیکوتل کے گریڈاسٹیشن سے منسلک کر دیا ہے جس کی وجہ سے خیبر کے لاکھوں آبادی کی الیکٹرک سپلائی لائن بری طرح متاثرہوگئی ہے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بائیس گھنٹے سے تجاوز کرچکا ہے ٹیوب ویل بند پڑے ہیںجس سے علاقے میں پانی کا مسئلہ پیدا ہو چکا ہے،گرمی کی وجہ سے سکولوں میں طلباء کو وقت سے پہلے چھٹی دینی پڑتی قائدین نے یہ بھی الزام لگایا کہ ولی خیل فیڈر سے تحصیل جمرود کے علاقے کٹہ کشہ کو منسلک کرنے میں سیکورٹی فورسز کے سینئرافسرکے مداخلت کا بھی الزام لگایا مظاہرین نے کہا کہ اگر ولی خیل الیکٹرک فیڈر سے تحصیل جمرود کے علاقے کی الیکٹرک سپلائی لائن نہ ہٹا دی گئی تو لاکھوں کی آبادی والی قوم ولی خیل پولیو مہم اور آئندہ الیکشن بائیکاٹ سمیت پاک افغان شاہراہ کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرے طرف سیکورٹی حکام نے ولی خیل عوام کی طرف سے لگائے گئی الزامات مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی لائن کے معاملے میں کوئی سیکورٹی حکام ملوث نہیں ہیں مقامی انتظامیہ مسائل حل کرنے کئے لئے اداد کریگی تاکہ مسئلہ حل ہوجائے ۔