ڈیرہ شہرومضافاتی علاقوںمیں فرقہ واریت اورٹارگٹ کلنگ جیسے چیلنجز کا سامناہے،ڈی پی اوظہوربابر

بدھ 27 جون 2018 22:50

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی نے کہاہے کہ ڈیرہ پولیس کوکلاچی سمیت مضافاتی علاقوں میں دہشت گردی اورڈیرہ شہرومضافاتی علاقوںمیں فرقہ واریت اورٹارگٹ کلنگ جیسے چیلنجز کا سامناہے ۔ ڈیرہ پولیس ان حالات کا مقابلہ کرے گی ۔انٹیلی جنس ایجنسیوں اورپاک فوج کے ساتھ مل کرکام کر رہے ہیں انشاء اللہ جلداچھی خبرملے گی ۔

(جاری ہے)

تھانوںمیں غریبوں اورمظلوموں کی حق رسی میری اولین ترجیح ہے ۔غریب کے جائزمسائل کے حل کے لیے زیادہ کام کروں گا۔ غریبوں کی دعائوں کا طلبگار ہوں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنے دفترمیں میڈیا سے گفتگوکے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ میری دعاہے کہ ہماراعلاقہ امن کا گہوارہ ہو۔یہاں کے شہری پرسکون زندگی گزاریں ۔ تاجران پرامن ماحول میں اپنا کاروبارجاری رکھیں ۔ ہماری نیت صاف ہے اورمحنت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :