پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ

بدھ جون 22:50

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) پولیس ٹریننگ کالج(پی ٹی سی) ہنگوکے یوسف شہید پریڈ گراؤنڈ میں بدھ کے روز ایک شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں لوئر کورس کے 1114 مرد اور 8خواتین ٹرینیز پاس آؤٹ ہوئیں ۔ آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخواسلمان چوہدری جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے کی آمد پر فن فائر بگل بجا کرکمانڈنٹ پی ٹی سی ہنگو ڈاکٹر مسعود سلیم اور تمام شرکاء نے ان کا پرجوش استقبال کیا ۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن محمد اعجاز خان، ڈپٹی کمشنر ہنگوشاہ فہد ، ڈی پی او ہنگو پیر شہاب علی شاہ،ایس پی انوسٹی گیشن ہنگو ارشد محمود ، ایس پی ایف آر پی میاں امتیاز گل کوہاٹ ، ڈی او ایف سی ہنگوارشاد عالم ، ڈائریکٹر پی ٹی ایس کوہاٹ مختار شاہ اور دیگر سینئر پولیس اور سول افسران ، سٹاف و ٹرینیز اور میڈیا کے نمائندوںنے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے اس موقع پریڈ کا معائنہ کیااور چاق و چوبند دستے سے سلامی لی ۔کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ہنگو نے سپا نامہ پیش کیا ۔ ڈی آئی جی ٹریننگ نے اس قدیم تربیتی درسگاہ اوراہم ایونٹ میں مدعو کرنے پرکمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو اور سٹاف و ٹرینیز کاشکریہ اداکیا اورانسپکٹر جنرل آف پولیس محمد طاہر کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔نوجوانوںسے مخاطب ہوکر انہوں نے کہا کہ آ پ خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو پولیس فورس میں شمولیت دے کر خدمت خلق کرنے کا سنہری موقع عطا کیا اور اُمید ہے کہ اس عظیم درسگاہ سے فارغ ہو کر آپ اپنے اضلا ع میں اپنی ڈیوٹی نہایت احسن طریقے سے سرانجام دیں گے اور خدمت خلق کو اولین ترجیح دیں گے ۔

بعد ازاںکالج ہذا کے سربراہ ڈاکٹر مسعود سلیم کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو نے مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :