اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ قبول کرتا ہوں، فیصلے کے خلاف اپیل دائر کروں گا،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

بدھ جون 22:58

اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ قبول کرتا ہوں، فیصلے کے خلاف اپیل دائر کروں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ قبول کرتے ہیں لیکن میں اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کروں گا۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’نقطہ نظر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی معلومات بھی نہیں چھپائی اس لیے مجھ پر کوئی معلومات یا حقائق چھپانے کا الزام غلط ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری تا حیات نااہلی کا یہ فیصلہ مجھے میری جماعت سے وفاداری کی سزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے پاس تاحیات نااہل کرنے کا اختیار ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ان چیزوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، میں نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسے فیصلے انتخابات کو مشکوک بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہی اثاثے گزشتہ 25 سال سے جمع کرا رہا ہوں۔ الیکشن کمیشن کو اس فیصلے کا فوری نوٹس لینا چاہیئے۔