کوٹھیالہ سے ایبٹ آباد جانے والی مسافر سوزوکی کھائی میں جاگری۔خاتون جاں بحق،ڈرائیور سمیت 11افراد شدید زخمی

بدھ 27 جون 2018 22:58

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) کوٹھیالہ سے ایبٹ آباد جانے والی مسافر سوزوکی گوہڑہ کے مقام پر بریک فیل ہونے سے گہری کھائی میںگرنے کے نتیجہ میں خاتون جا بحق ،ڈرائیور سمیت11افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کوٹھیالہ سے آنے والی سوزوکی نمبر آر آئی این6600کوہڑہ کے مقام پر بریک فیل ہونے سے گہری کھائی میں گرنے سے خاتون سرورجان موقع پر جاں بحق جبکہائیور انیس ، کاشف ولد معروف،محمد نائید ولد عبدالعزیز،صدیق ولد کالا خان،صابر ولد محمد آزاد ،زاہد ولد محمد نیاز،واصف ولد عبدالرزاق بشیر ولد محمد رفیق،محمد شعیب ولد ولی شان شدید زخمی ہو ئے۔

حادثہ کی اطلاع پر شیروان پولیس موقع پر پہنچ آئی اورمقامی افراد کی مدد سے زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیاجہاں 2زخمیوں کو تشویشناک حالت نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا ہے۔