پاکستان اور تیونس کے درمیان آرٹ،کلچراور ثقافت کے شعبوں میں تعاون سے تعلقات مزید فروغ پائیں گے، بیرسٹر سید علی ظفر

دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں سے عوام سے عوام تک رابطے ،تاریخی اور ثقافتی روثے سے آگاہی میں مدد ملے گی ، وزیر اطلاعات کی تیونسی سفیر سے گفتگو

بدھ 27 جون 2018 23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان اور تیونس کے درمیان آرٹ،کلچراور ثقافت کے شعبوں میں تعاون سے تعلقات مزید فروغ پائینگے،دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں سے عوام سے عوام تک رابطے ،تاریخی اور ثقافتی روثے سے آگاہی میں مدد ملے گی ۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات بیرسٹر سید علی ظفر نے یہ بات بدھ کو تیونس کے سفیر عدیل العرابی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر سید علی ظفر نے کہا کہ پاکستان اور تیونس کے درمیان آرٹ،کلچراور ثقافت کے شعبوں میں تعاون سے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں سے عوام سے عوام تک رابطے ،تاریخی اور ثقافتی روثے سے آگاہی میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں ثقافتی تبادلوں کیلئے عوامی رابطے ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیونس جولائی میں پاکستان میں ہونے والی کیلی گرافر نمائش میں شریک ہو ،نمائش میں پاکستان کے نامور خطاط شرکت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرٹ،لٹریچر،ثقافت اور کیلی گرافی کے شعبوں میں مشترکات سے دوستانہ تعلقات بڑھیں گے۔اس موقع پر تیونس کے سفیر عدیل العرابی نے کہا کہ ایسی نمائشوں کے انعقاد سے دونوں ممالک میں دوستانہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔تیونسی سفیر نے وزیر اطلاعات و نشریات کاعہدہ سنبھالنے پرسید علی ظفر کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :