اسفندیار ولی خان اور میاں افتخار حسین کا لالہ اورنگزیب کی وفات پر اظہار تعزیت

بدھ 27 جون 2018 23:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور پی کے 34مانسہرہ کے امیدوار لالہ اورنگزیب خان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کی ہے ، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے اے این پی ایک مدبر ، اصول پسند اور باصلاحیت سیاستدان سے محروم ہو گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ مرحوم لالہ اورنگزیب نے ہمیشہ حق و انصاف اور حقوق کیلئے جدوجہد کی جس پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مرحوم نے زندگی بھر انسانیت کی خدمت کو شعار بنائے رکھا ، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء شاید ہی کبھی پُر ہو سکے گا، انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :