آئیسکو اپنے صارفین تک بجلی کی مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے، ریجن میں نئے گرڈ سٹیشنز کی تعمیرکے منصوبے بنائے جا رہے ہیں،آئیسکو چیف باسط زمان احمد

بدھ 27 جون 2018 23:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) آئیسکو چیف باسط زمان احمد نے کہا ہے کہ آئیسکو اپنے قابل قدر صارفین تک بجلی کی مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس مقصد کی تکمیل کیلئے آئیسکو ریجن میں نئے گرڈ سٹیشنز کی تعمیرکے منصوبے بنائے جا رہے ہیں اور جی نائن میں نئے گرڈ سٹیشن کی تعمیر اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی نائن میں زیر تعمیر132کے وی نئے گرڈ سٹیشن کے دورہ کے موقع پر کیا۔ آئیسکو پریس ریلیز کے مطابق مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر آئیسکو اپنے ترسیلی نظام میں توسیع اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کے استحکام کیلئے نئے گرڈ سٹیشنز کی تعمیر اور موجودہ گرڈ سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے، صارفین تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد کے پوش سیکٹر جی نائن میں 132کے وی اے کا نیا گرڈ اسٹیشن تعمیر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

آئیسکو چیف باسط زمان احمد نے گزشتہ روز زیر تعمیر گرڈ سٹیشن کا دورہ کیا جہاں آئیسکو چیف کو پراجیکٹ ڈائریکٹر (جی ایس سی) راجہ شکور نے تعمیراتی کام کے متعلق بریفنگ دی۔ آئیسکو چیف نے اس موقع پر کہا کہ جی نائن میں نئے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر سے جی نائن، سینٹورس مال، ایف نائن، ایف ایٹ، جی ٹین زیر و پوائنٹ اور ملحقہ علاقوں کے صارفین مستفید ہوں گے اور ان کی اوورلوڈنگ اور لوولٹیج کی شکایات کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے گا، نئے گرڈ سٹیشن کی تعمیر سے ایف الیون، ای ایٹ اور ایچ الیون گرڈ اسٹیشنز کو لو ڈ میں کمی کے باعث واضح ریلیف ملے گا،نئے جی نائن گرڈ میں40ایم وی اے کے دو پاور ٹرانسفارمرز نصب کئے جائیں گے۔

آئیسکو چیف کا کہنا تھا کہ نئے گرڈ سٹیشن کی تعمیر سے جہاں صارفین کو مستحکم بجلی کی سپلائی یقینی بنائی جا سکے گی، وہیں نئے کنکشزکے اجراء کے ساتھ ساتھ لائن لاسز میں بھی کمی واقع ہو گی ۔ آئیسکو چیف نے متعلقہ افسران کو نئے گرڈ سٹیشن کے تعمیراتی کام کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :